ابنا: روسی سائٹ کے مطابق گذشتہ برس قطر کے ولیعہدشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اعلان کیا تھا کہ قطر کے خصوصی فوجی دستے لیبیا میں انقلابیوں کے ہمراہ قذافی کی فوجوں کے ساتھ لڑے ہیں۔روسی سائٹ کے مطابق قذافی کے بہیمانہ قتل کے بعد قطر نے وہی منصوبہ شام کے لئے بھی تیار کیا اور اس وقت قطری فوجیں شام میں برسر پیکار ہیں۔
روسی سائٹ کے مطابق روس کی ایک گشتی کشتی نے قطر کی فوج کے سربراہ اور قطر کے امیر کے درمیان ہونے والی بات چیت کو ضبط کیا ہے جس میں قطر کے بادشاہ نے قذافی کے قاتل کو بہت بڑا انعام دینے کا وعدہ کیا ہے۔
روسی سائٹ کے مطابق قذافی نے سرت میں عرب اجلاس کے دوران امیر قطر کی توہین کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھائی تم تیل کے بیرل کی طرح بہت موٹے ہوگئے ہو کہ اب کرسی پر بھی تمہارے بیٹھنے کی جگہ نہیں رہی۔ سائٹ کے مطابق امیر قطر نے اپنی توہین کا بہیمانہ طور پر جواب دیکر قذافی کا خاتمہ ہی کردیا ۔
.......
/169